ابنا: حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی وزیر اعظم اور جرمن چانسلر نے ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لھذا مغرب کو چاہیے کہ اس غرض سے صدر حس روحانی کی اعلی سفارتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کوحق ہے کہ وہ مغربی ملکوں کی محض خواہشوں پر اعتماد نہ کریں اور ہمارے صدر نے بھی کہا ہےکہ وہ مغرب کی جانب سے عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔ فلاحت پیشہ نے کہا کہ ملت ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت کرنا صدر روحانی کی ترجیحات میں شامل ہے اور امریکیوں کو یہ معلوم ہے کہ ایران کی نئي حکومت میں بہتر طریقے سے سفارتکاری سے کام لیاجاسکتا ہے۔
.......
/169